ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسٹالن کا تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ، زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی کا اجلاس بلائیں

اسٹالن کا تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ، زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی کا اجلاس بلائیں

Sat, 02 Jan 2021 12:24:45    S.O. News Service

چنئی،2؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈومیں اپوزیشن ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے وزیراعلیٰ ای سوامی کو ایک خط لکھ کر اسمبلی میںزرعی قوانین کے خلاف قرارداد پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی ایم کے رہنمانے کہاہے کہ تمل ناڈو ملک کی پہلی ایسی ریاستوں میں سے ایک ہے ، جس نے کسانوں کا قرض معاف کیا اور انہیں مفت بجلی فراہم کی ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ریاستوں کو زرعی قوانین کے خلاف یکجہتی کرناچاہیے۔ تمل ناڈوکو کاشتکاروں سے بلا تفریق یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہوناہے اور ان کے مطالبات کی بھی حمایت کرنا ہے۔

ڈی ایم کے سربراہ نے بتایاہے کہ کیرالہ نے بھی جمعرات کو زرعی قوانین کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے۔ پنجاب نے بھی یہ کام کیاہے۔ اس سے قبل ، 18 دسمبر کو ، ڈی ایم کے اور اس کے اتحادیوں نے کسانوں کی حمایت میں چنئی میں بھوک ہڑتال کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف ، کسان 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پراحتجاج کر رہے ہیں۔ کاشتکار کنٹریکٹ فارمنگ سے متعلق قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔


Share: